بھٹکل:29؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل تعلقہ کے سبھی آب پاشی پمپ سٹ کو استعمال کرنے والے ہیسکام گاہک متعینہ ہدف سے زائد بجلی یونٹ خرچ کرتے ہیں تو اس کے لئے انہیں بل کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ اس بات کی اطلاع ہیسکام (ہبلی الیکٹری سٹی سپلائی کمپنی) کی طرف سے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے دی گئی ہے۔ عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ اس تعلق سے ہیسکام کے ساتھ تعاون کرے۔
ہیسکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حکومت کرناٹکا نے مالی سال 2022-2023 میں ہیسکام کے آب پاشی پمپ سٹوں کےلئے امداد اور بجلی فراہم کئے جانے کے ساتھ یہ بھی ہدایت دی ہےکہ رعایت کی بنیاد پر دی جانےوالی بجلی کے استعمال پر کنٹرول کیاجائے اورو ہدایات کے تحت ہیسکام سرسی زون نے زونل لیول پر بجلی کی تقسیم کی ہے اس طرح وہ سبھی ہیسکام کے گاہک جو 10ایچ پی یا اس سے کم وزنی پمپ سٹ استعمال کرتےہیں ان کے لئے سالانہ کل 4.35 ایم یو بجلی فراہم کی جائے گی۔
پچھلے تین مہینوں میں یعنی اپریل 2022سے جون 2022تک 1.99ایم یو بجلی استعمال کی جاچکی ہے۔ اگرمتعینہ بجلی سے زائد استعمال ہوتی ہے تو زائد بجلی یونٹ کا بل رواں نرخ کے مطابق گاہکوں کو ادا کرنا ہوگا۔ اس معاملےمیں کوئی پیچیدگی ہورہی ہے تو قریب کےہیسکام شاخ سے رابطہ کرکے جانکاری حاصل کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔